17 اگست 2014 - 09:19
افغانستان میں ریڈ کراس کے پانچ کارکن اغوا

افغانستان میں عالمی ریڈکراس کمیٹی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے ریڈکراس کے پانچ مقامی کارکنوں کو اغوا کرلیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق عالمی ریڈکراس تنظیم کے ترجمان مارک ریسیچ نے کہا ہے کہ ان افراد کو جمعے کے روز مغربی افغانستان کے صوبے ہرات سے اغوا کیا گیا۔ اس ترجمان کے مطابق عالمی ریڈکراس کمیٹی کے ان مقامی کارکنوں کو رہا کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سے قبل چوبیس جولائی کو بھی افغانستان کے صوبے ہرات میں مسلح افراد نے فنلینڈ کے دو امدادی کارکنوں کو فائرنگ کا نشانہ بناکر ہلاک کردیا تھا۔

.......

/169